خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر اتورا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر اتورا کے روز چرچ ہائے پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔
چرچ ھائےاور دیگر عبادت گاہوں کے باہر پولیس افسران اور اہلکاران چاق و چوبند ڈیوٹی سر انجام دتیے رہے۔
شرکاء کو چیک کر کے چرچز میں جانے دیا گیاہے،سینئرافسران فیلڈ میں موجود افسران کو چیک اور بریف کرتے رہے ہیں، اس موقع پر چھت ڈیوٹی ،واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹرزاور بیریئرز کی فراہمی کویقینی بنایاگیاہے،
محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ فورس کے دستے شہر بھر میں گشت پر مامور رہے،مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی گئ۔ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے مطابق خوشاب شہر میں امن و امان کا قیام ہمارا فرض ہے،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔