November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈرگ انسپکٹر تحصیل نور پور تھل چوہدری حاجی عامر حفیظ نے کہا

IMG-20251228-WA0131

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈرگ انسپکٹر تحصیل نور پور تھل چوہدری حاجی عامر حفیظ نے کہا ہے کہ حکومت صحت مند معاشرے کی تشکیل کےلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ غیر معیاری اور ممنوعہ ادویات کی خرید و فروخت قانونا” جرم ہے، ہم کسی کو انسانوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے میڈیکل سٹور مالکان کو ہدایت کی کہ سٹوروں کے اندر صفائی کا نظام بہتر رکھیں۔ ڈرگ انسپکٹر نے کہا کہ عطائیت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے خلاف ورزی پر قانون ایکشن میں آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکام بالا کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی کےلیے ہرگز کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجاءے گا تاکہ ہرطرح سے صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہوسکے۔