سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)ترجمان سندھ حکومتِ، میئر سکھر اور انفارمیشن سیکریٹری
سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)ترجمان سندھ حکومتِ، میئر سکھر اور انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی سکھر ڈویڑن بیرسٹر ارسلان اسلام اور ڈپٹی میئر اور پاکستان پیپلزپارٹی سکھر سٹی کے صدر ڈاکٹر ارشد مغل کی زیر صدارت میں ایک عظیم الشان عوامی قافلہ کامیابی کے ساتھ لبِ مہران، سکھر سے گڑھی خدا بخش بھٹو کے لیے روانہ ہوا، جبکہ قافلے کی قیادت سینئر رہنما و رکنِ قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ، صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، رکنِ قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ، رکنِ سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ اور چیئرمین ضلع کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے کی۔ قافلے میں پارٹی عہدیداران، منتخب بلدیاتی نمائندگان، خواتین کارکنان، ذیلی تنظیموں کے نمائندگان اور جیالوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر ترجمان سندھ حکومتِ، میئر سکھر اور انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی سکھر ڈویڑن بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور ڈپٹی میئر نے کہا ہے کہ شہیدِ جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کی جانب سے عقیدت، وفاداری اور جمہوری عزم کی درخشاں علامت ایک عظیم الشان عوامی قافلہ آج کامیابی کے ساتھ لبِ مہران، سکھر سے گڑھی خدا بخش بھٹو کے لیے روانہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ہزاروں افراد پر مشتمل یہ عوامی قافلہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریے سے عوامی وابستگی اور جمہوریت سے غیر متزلزل عزم کی بھرپور ترجمانی کرتا رہا۔ قافلے میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو، سکھ، عیسائی اور دیگر اقلیتی برادریوں کے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی، جو اس حقیقت کا مظہر ہے کہ شہید محترمہ تمام مذاہب اور طبقات کے لیے اتحاد، مساوات اور باہمی احترام کی علامت تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی عظیم قربانیاں پاکستان میں آئین، پارلیمان اور عوامی بالادستی کی مضبوط بنیاد ہیں۔ آمریت کے تاریک ادوار میں شہید محترمہ کی سوچ، نظریے اور جمہوری جدوجہد کو دبانے اور ختم کرنے کی منظم کوششیں کی گئیں، مگر ظلم و جبر کے تمام ہتھکنڈے ناکام رہے۔ آج عوام کی یہ بھرپور اور منظم شرکت اس بات کا واضح اعلان ہے کہ شہید محترمہ کا نظریہ نہ مٹایا جا سکا اور نہ کبھی مٹایا جا سکے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماو¿ں نے کہا کہ آج کا یہ قافلہ اس عہد کی تجدید ہے کہ شہید محترمہ کا وڑن، جمہوریت، وفاقیت، عوامی حقوق، بین المذاہب ہم آہنگی اور مساوات—ہمیشہ زندہ رہے گا، اور پاکستان پیپلز پارٹی ہر دور میں شہدائ کے مشن کی امین بنی رہے گی۔ قافلے کی روانگی سے قبل لبِ مہران، سکھر میں میڈیا نمائندگان کو باضابطہ پریس بریفنگ دی گئی، جس میں میئر نے قافلے کے انتظامات، روٹ، شرکائ کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات اور سیکیورٹی امور سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور شہدائ کی قربانیوں کو اجاگر کرنے میں میڈیا نے ہمیشہ مثبت، ذمہ دارانہ اور تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ آخر میں ترجمان حکومتِ سندھ و میئر سکھر نے تمام کارکنان، رضاکاروں، بلدیاتی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جن کے تعاون سے قافلہ نہایت منظم، پ±رامن اور باوقار انداز میں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا۔