November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اتحادی

IMG-20251227-WA0295

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوںکیساتھ مل بیٹھ کر ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش رہے ہیں انتشار جمہوریت کی زد ہے۔ جہاں انتشار ہوتا ہے وہ ترقی نہیں ہوتی، ملک میں ایسی فضا پیدا کرنی ہے جس سے امن و امان ہوسکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی جیل بھیجنے کا میرا کوئی مطالبہ نہیں،احتجاج تو ان کا مین فیکچرنگ فالٹ ہے انہوں نے کہا کہ جیل سے باہر ہوتے ہیں تو بھی احتجاج کرتے ہیں اندر ہوتے ہیں تب بھی احتجاج کرتے ہیں اڈیالہ کی صورتحال کا حل یہی ہے کہ وہاں اندر صرف بانی قید نہیں دیگر لوگ بھی ہیں،ہمارے صدر نے بھی چودہ سال قید کاٹی ہے ، بینظیر بھٹو بچوں کے ساتھ جیل کے باہر بیٹھی ہوتی تھیں، محترمہ نے کبھی ملک خلاف ریاست خلاف بات نہیں کی ان کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارہ سال قبل شہید قائد کی شہادت ہوئی،خراج عقیدے پیش کرنے گڑھی خدا بخش آئے ہیںانہوں نے کہا کہ محترمہ سیاست کا ستارہ تھیں،شہید نے امن کی سیاست کو فروغ دیا،شہید محترمہ ملک میں خوشحالی دیکھنا چاہتی تھیںشہید محترمہ کی شہادت سے سیاست مین خلا پیدا ہوا جیسے مشکل تھا پر کرنا، ایسے میں زرداری صاحب نے یہ بیڑا اٹھایا،پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،محترمہ کے قاتل اپنے کفیرکردار تک پہنچ چکے ہیں،انہوں نے ایک سوا ل کے جواب میں کہا کہ کیسے پاکستانی ہیں جو باہر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں، پاکستان کا سوچنا چاہئے یہ کن ہاتھوں میں کھیل رہے ہیںہم نجکاری کے خلاف نہیں ہے مگر ہم لوگوں کو بھی بیروزگار کرنا نہیں چاہتے،پی ٹی آئی حکومت کے وقت ملک غیر یقینی کی کیفیت تھی،اب صورتحال اس سے بہتر ہے انتشار جمہوریت کی ضد ہے انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں میرے تعلقات ن لیگ سے اچھے ہیں۔