November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا

IMG-20251227-WA0293

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا وفد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر دعا کے لیے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کی مدد سے اسپیکر بنا ہوں اور صدر آصف علی زرداری سے میرے ذاتی تعلقات ہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ ہمارا مقصد جمہوریت کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عدالتی احکامات اور جیل مینوئل کے تحت عمران خان کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور جو سہولیات عمران خان کو دی جا رہی ہیں وہ کسی اور قیدی کو حاصل نہیں ہوتیں۔28ویں ترمیم سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے واضح کیا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اور میں نے یہ بھی کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا دفتر مذاکرات کے لیے حاضر ہے، جب بھی وہ آئیں گے بات چیت کی جائے گی۔