November 17, 2026

27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں شہید راani کو خراجِ عقیدت، پی ٹی آئی پرامن سیاست اپنائے: صوبائی وزیر سید ناصر شاہ

IMG-20251227-WA0292

27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں شہید راani کو خراجِ عقیدت، پی ٹی آئی پرامن سیاست اپنائے: صوبائی وزیر سید ناصر شاہ
روز نامہ کانیات
سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)صوبائی وزیر سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ 27 دسمبر کو ملک بھر سے لوگ گڑھی خدا بخش پہنچ کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہر سال کی طرح اس سال بھی شہید راani کی قربانیوں کو یاد کرے گی اور جمہوریت کے تسلسل کے عزم کی تجدید کی جائے گی۔وہ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف ایک پرامن سیاسی جماعت بن کر سیاست کرے تو یہ ملک اور جمہوریت کے لیے بہتر ہوگا، تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس پارٹی میں بدتمیزی اور انتشار پھیلانے والوں کو آگے لایا جاتا ہے، جو کسی بھی طور ملک کے مفاد میں نہیں۔سید ناصر شاہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں ملک کو بڑی کامیابی ملی اور امریکہ سمیت عالمی سطح پر پاکستان کی تعریف کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں فتح کے بعد اب معرکۂ معیشت میں بھی کامیابی کی جانب پیش رفت ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو عناصر بیرونِ ملک بیٹھ کر منفی سازشیں کر رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاکہ ملک کے خلاف پروپیگنڈے کا سدباب کیا جا سکے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کوششوں سے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم میں بہتری آئی، جبکہ پیپلز پارٹی نے عدالتی نظام میں تمام صوبوں کو مساوی نمائندگی دلوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔پیکا ایکٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر شاہ نے کہا کہ اس کے چند نکات پر پیپلز پارٹی کو بھی تحفظات ہیں، اس قانون کا درست اور منصفانہ استعمال ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو صحافی جھوٹی اور من گھڑت رپورٹنگ کریں گے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی، تاہم سچی اور ذمہ دارانہ صحافت کرنے والوں کو کسی قسم کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پولیس امن و امان کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔پولیس کو جدید اسلحہ اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے تاکہ جرائم کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔