ضمنی الیکشن سیکیورٹی انتظامات ۔ رحیم یار خان ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں قومی اسمبلی حلقہ 171 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں 301 پولنگ اسٹیشنز پر پر امن
ضمنی الیکشن سیکیورٹی انتظامات ۔
رحیم یار خان ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں قومی اسمبلی حلقہ 171 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں 301 پولنگ اسٹیشنز پر پر امن انتخابات کے لیے 2700 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں پولنگ کا سامان پولیس کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز پر پہنچایا جا رہا ہے
رحیم یار خان : ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی سربراہی میں حلقہ 171 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولیس کےسکیورٹی انتظامات مکمل، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : پولیس حلقہ کے 301 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ عملہ اور عوام کو سکیورٹی فراہم کرے گی، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : پولیس نے حلقہ کو سکیورٹی کے لحاظ سے 4 سیکٹرز اور 23 سب سیکٹرز میں تقسیم کر رکھا ہے، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : ایس ڈی پی اوز سیکٹر اور ایس ایچ اوز سب سیکٹر کے انچارج ہوں گے، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : ضمنی انتخاب کے پر امن انعقاد کے لیے 2700 پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : حلقہ کے 62 حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : ضمنی انتخاب کی سکیورٹی مانیٹرنگ کے لیے ڈی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : حلقہ 171 ضمنی انتخاب کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ایلیٹ فورس اور کیو آر ایف کی 46 ٹیمز بھی گشت کریں گی، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : پولیس سکیورٹی میں پولنگ کا سامان اور عملہ کو پولنگ اسٹیشنز پر پہنچایا جا رہا ہے، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : پولیس افسران و اہلکار الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائیں گے، ڈی پی او رضوان عمر گوندل
رحیم یار خان : پولیس الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری کاروائی عمل میں لائے گی، ڈی پی او
رحیم یار خان : پولیس الیکشن کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھتے ہوئے عملہ اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی، ڈی پی او
رحیم یار خان : ہمہ قسم کی قانون شکنی اور شر پسندی کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، ڈی پی او رضوان عمر گوندل
رحیم یار خان : انتخاب کے موقع پر پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کا مکمل خیال رکھا جائے گا، ڈی پی او رضوان عمر گوندل