October 28, 2026

بیو رو چیف میلسی قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 76 ویں برسی پر سابق امیدوار ایم پی اے خضرحیات خان بھابھہ نے سٹی پریس کلب رجسٹرڈعیدگاہ روڈمیلسی کے عہدیداران وممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتھک جدوجہد، غیر متزلزل عزم، بلند حوصلہ اور ایمانداری قائد اعظم

20240910_173008

. بیو رو چیف میلسی قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 76 ویں برسی پر سابق امیدوار ایم پی اے خضرحیات خان بھابھہ نے سٹی پریس کلب رجسٹرڈعیدگاہ روڈمیلسی کے عہدیداران وممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتھک جدوجہد، غیر متزلزل عزم، بلند حوصلہ اور ایمانداری قائد اعظم کی شخصیت کو ممتاز کرتے ہیں، قائد اعظم کی جرات مندانہ قیادت کے بغیر آزاد وطن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتاانہوں نے کہا کہ قائد اعظم کا یہ احسان تاقیامت نہیں اتار سکتے کہ آج ہم بحیثیت قوم آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں، آج قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی جتنی ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی اویس خان بھابھہ کا کہنا تھا کہ قائد کے پاکستان میں کسی کو لسانی، طبقاتی اور گروہی بنیادوں پر فوقیت حاصل نہیں، قائد اعظم کے پاکستان میں اقلیتوں سمیت ہر ایک کو یکساں حقوق حاصل ہیں، بدقسمتی سے قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر عمل نہ کر کے ہم اقوام عالم میں پیچھے رہ گئے ہیں راو شفیق الرحمن نے کہا کہ ہمیں یہ عزم کرنا چاہیے کہ قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق ترقی اور استحکام کیلئے ذمہ داریاں پوری کریں گے۔