November 17, 2026

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) نوید اسلم خان لودھی ایم پی اے اور محترمہ عائشہ خان لودھی کی سرپرستی

IMG-20251227-WA0285

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) نوید اسلم خان لودھی ایم پی اے اور محترمہ عائشہ خان لودھی کی سرپرستی میں چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی ہڑپہ اسٹیشن سردار عدنان خالد ڈوگر کی قیادت میں ڈاکٹروں والے بازار میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق تقریباً ایک کلومیٹر جدید سیوریج سسٹم مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے بعد ٹف ٹائل لگانے کا کام باقاعدہ شروع ہو چکا ہے، جس سے برسوں پرانا مسئلہ حل ہو رہا ہے۔ ان منصوبوں کی نگرانی چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی خود کر رہے ہیں۔پولیٹیکل ایڈوائزر سید شمیم الحسن شاہ بخاری، ورانا عاشق، چوہدری محمد سعید اور دیگر رہنماؤں کی رہنمائی بھی شامل رہی ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوءے خراج تحسین پیش کیا ہے۔