November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت

IMG-20251227-WA0287

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ریونیو ریکوری ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اور پلس کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں اےڈی سی آرعبداللہ خان ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ،نائب تحصیلداررانا مشتاق، اطہر شیرازی، نائب تحصیلدار خوشاب شازیہ خان ، میڈیم سحرش اراضی لینڈ ریکارڈسنٹر ، پیر مہر علی شاہ ، چوہدری منیر احمد کھارا کنسلٹنٹ آفیسر ریونیو کے علاوہ ریونیو کے متعلقہ افسران شریک ہوئے اس دوران ریونیو کے متعلقہ ریکوری کے معاملات زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبداللہ خان اورنائب تحصیلدارز نے ریونیو ریکوری ،خسرہ ، موضع جات ،کھیوٹ معاملہ ودیگر ریونیو کے حوالے سے بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں کھیوٹ،موضع جات ،،خسرہ ،ونڈ،نقشہ جات، فرد ،اشٹام پیپر ودیگر ریونیو جیسےمسائل کے فوری حل کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہاکہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف نے سخت ہدایات جاری کیں ہیں کہ کام میں غفلت ،سستی وکوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ریونیو ریکوری سو فیصد بہتر بنائیں،حکومت پنجاب نے ریونیو کے معاملات میں نہآیت آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔ پلس پراجیکٹ بھی زیر غور تجاویز پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور کہا کہ ریونیو افسران اور اہلکار ملازم اپنا قبلہ درست کریں آئندہ کارکردگی نہ دکھانے والے ریونیو افسران کے خلاف کارروائی ہوگی تمام افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں نکلیں اور ریکوری سو فیصد یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہا نزیب حُسین لابرنے آئندہ اجلاس تک ریونیو ریکوری کو سو فیصد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔