October 28, 2026

میلسی ( بیو رو چیف ) تھانہ سٹی کی حدود کالونی چوک میں اتحاد رکشہ یونین کا مبینہ طور پر بالو گینگ کے خلاف احتجاج

20240910_173008

میلسی ( بیو رو چیف )
تھانہ سٹی کی حدود کالونی چوک میں اتحاد رکشہ یونین کا مبینہ طور پر بالو گینگ کے خلاف احتجاج

میلسی ۔ اتحاد رکشہ یونین کے چیئرمین ملک احمد نے کہا کہ دن تقریباً 3 بجے راو اشرف عرف پپو اور راو اکرم کے کہنے پر بدنام زمانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ اور سزا یافتہ مجرم راو حیدر علی ولد صادق عرف بالو اپنے دوستوں بلال عرف بلا ۔ سراج ولد رمضان اور سانول عرف سانولی کے ہمراہ آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر کالونی چوک میں آگئے ۔

اور چوک میں موجود رکشوں پے لگے پاک فوج کے پینا فلیکس اکھاڑنا شروع کر دیا اور پینا فلیکس کو پھاڑ اکھاڑ کر پاؤں میں روندنا شروع کر دیا ۔

جس پر رکشہ ڈرائیوروں کے منع کرنے پر آتشیں اسلحہ لہرا کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی

6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے رکشوں پر لگے پینا فلیکسز بھی اکاڑنا شروع کر دیے اور رکشوں کو نقصان پہنچایا ۔

ریکارڈ یافتہ ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے

غریب رکشہ ڈرائیوروں کا آئی جی پنجاب ڈی پی او وہاڑی ڈی ایس پی میلسی سے کاروائی کا مطالبہ