November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) ہاؤس جوہرآباد میں بانیٔ پاکستان قائدِاعظم

IMG-20251226-WA0268

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) ہاؤس جوہرآباد میں بانیٔ پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح اور پی ایم ایل این کے قائدِ میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے معزز مقررین نے قیامِ پاکستان کے پس منظر، قائدِاعظم محمد علی جناح کی جدوجہد اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں میاں محمد نواز شریف کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر
کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری کے بھائیوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ تقریب میں ملک شاکر بشیر اعوان (ایم این اے)، ملک جاوید اعوان (سابق ایم پی اے) سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔
بھارت کے خلاف جنگ بنیان المرصوص کی کامیابی پر وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (چیف آف ڈیفنس اسٹاف) کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
آخر میں صدر مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب، ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے تمام معزز مہمانوں، کارکنان اور دوست احباب کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں کارکنان نے جوش و خروش کے ساتھ کیک کاٹا۔ مسیحی بھائیوں نے کرسمس کے حوالے سے علیحدہ کیک کاٹا جبکہ پرنٹ میڈیا کے دوستوں نے قائدِاعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر علیحدہ کیک کاٹا، اور ایم ایس ایف کے دوستوں نے بھی میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر شفقت حیات بلوچ ایڈووکیٹ، ملک اشر ف اعوان چئیرمن ،چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ، ملک حق نواز جوئیہ چئیرمین اکرام اللہ خان صدر ملک رب نواز جوئیہ بیر سٹر عاطف جوئیہ، ملک اکرم شہزاد اعوان، نذر حیات بلوچ چیئرمین سردار عامر خان بلوچ ملک مسعود نزیر راجڑ حاجی ریاض ٹوانہ میاں عبد الغفور ،حافظ محمد صدیق چئیرمن راہداری اصغر حامدی مظہر شاہین رب نواز چڑھر حاجی احمد نواز مبشر ظل سیف اللہ خان ایڈووکیٹ عیبد اللہ خان سیکرٹری انفارمیشن قاری باسط رحمان خان اعجاز احمد کلو عالم خان سنبلی گل حمید چاونس ملک رمضان وڈھل آ صف شاہین صدر ملک محمد رمضان بوڑرانہ چوھدری جمیل بھٹی چوھدری صادق مسیح جکیب میسح گل ذوالفقار حفیظ گجر گل اصغر صالح ملک تصور مندیال ملک ظفر منگوالیہ جاوید جوئیہ ملک عاشق حسین شکیل طاہر یوسف مغل ملک رافع شاہ نواز حسرت صدر پریس کلب عبد الوہاب چغتائی آ صف لللہ ممتاز جاوید ڈاکٹر غلام مرتضی ا حاجی اقبال شاید ،ارشد بھٹہ سبطین جعفری، جبار شاکر، بابر ممتاز ،سرفراز میکن اور دیگر عہدیداران ورکرز اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔