خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ستھرا پنجاب
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ستھرا پنجاب تحصیل خوشاب کے مسیحی ورکرز کے لیے کرسمس کے موقع پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مسیحی ورکرز نے ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کے ہمراہ کیک بھی کاٹا ۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری ضیاء اللہ، ستھرا پنجاب کے ڈسٹرکٹ منیجر محمد صائم وارث خان بھی شریک ہوئے اور ضلع خوشاب کی تمام تحصیلوں کے ستھرا پنجاب کے منیجرز نے بھی شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے مسیحی ورکرز کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کی محنت، لگن اور خدمات کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے ورکرز کو مزید محنت اور خلوص کے ساتھ کام جاری رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ صفائی ستھرائی میں ان کا کردار قابلِ فخر ہے۔یہ تقریب باہمی احترام، یکجہتی اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال تھی، جو ستھرا پنجاب کے روشن اور مثبت وژن کی عکاس ہے۔