خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابراور ڈی پی اور خوشاب سیدہ عمارہ شیرازی کی زیر صدارت
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابراور ڈی پی اور خوشاب سیدہ عمارہ شیرازی کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوخوشاب عبداللہ خان ، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسر، سپیشل برانچ، سیکیورٹی برانچ، سی ٹی ڈی، ڈسٹرکٹ انچارج پیرا فورس سعد صہیب سرور ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شبانہ اجمل سول ڈیفنس آفیسر ، کسٹم، ٹریفک پولیس ،پنجاب ہائی وےپولیس ، فیسکو ، این سی ایچ ڈی، محکمہ ماحولیات ،ایف بی آر، ستھرا پنجاب، ٹرانسپورٹ ،فاریسٹ آفیسر سمیت دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبداللہ خان، اے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ نے ماہانہ کارکردگی و دیگراہم انتظامی اُمور کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں سول ڈیفنس آفیسر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے غیر قانونی کاروبار اور پٹرول سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بروقت ایکشن بارے تفصیلی بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرنے کہا کسی کو غیر قانونی پٹرول وڈیزل فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔ غیر قانونی کاروبار، پٹرول پمپوں پر سمگل شدہ پٹرول ،ڈیزل ایل پی جی وغیرہ کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رکھی جائیں ٹریفک پولیس آفیسر نے گاڑیوں کے چالان وجرمانے اس کے علاوہ تمام محکموں کے افسران نے ماہانہ کارکردگی ودیگر کاروائیوں کے حوالے سے آگاہ اسپشل برانچ اور سی ٹی ڈی افسران نے غیر قانونی افغانیوں کے ڈیٹا بارے بریف کیا ۔اسٹنٹ تحصیل منیجرسُتھراپنجاب پروگرام خوشاب وجوہرآبادنےضلع خوشاب میں انکروچمنٹ، صفائی ستھرائی کے حوالے سے بریفنگ دی ٹرانسپورٹ آفیسر نے گاڑیوں کی چیکنگ اور کاروائیوں بارے بریف کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سخت احکامات صادر کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ آفیسر کو ہدایت کی کہ اوور لوڈنگ کرنے اور بغیر رجسٹریشن اور گورنمنٹ کی نئی پالیسی وایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی گاڑیوں کی سخت مانیٹرنگ اور چیکنگ کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ہدایت کی کہ تمام محکموں کے افسران آپس میں روابط بڑھائیں اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی تمام سکیموں اور پروگرام کی ایکٹویٹی انفارمیشن آفس سے شیئر کریں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ کاروائی کریں غیر قانونی پٹرول پمپوں ،تیل ایجنسیوں اور اسمگل شدہ اشیاء بیچنے والوں کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ڈسٹرکٹ آفیسر انوائر منٹ کو سموگ کی روک تھام کے حوالے اہم ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ،کچرا،ٹائرز کو آگ لگانے فضائی آلودگی اور سموگ کا سبب بننے والے افراد کے خلاف سخت لیا جائے تاکہ شہریوں پاک صاف اور صحت بخش فضا اور ماحول میسر آئے آئندہ تمام محکموں کے افسران ریگولر ماہانہ کارکردگی اورایکٹویٹی کی تحریری رپورٹ اے ڈی سی جی آفس جمع کرانے کی پابندی یقینی بنائیں نیز سرکٹ ہاؤس سمیت چاروں تحصیلوں کے ریسٹ ہاوٴسز میں آنے والے اسپشل پرسن کی رہائش ،ٹھہرنےاور سٹے بارے پرسنلی آگاہ کیا جائے۔