October 28, 2026

فیصل آباد۔المصطفے فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ایک روزہ فری آئی کیمپ المصطفے مرکز بلال کلینک منصور آبآد میں ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے لگایا گیا۔جس میں ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور منتخب سفید موتیا

IMG-20240911-WA0191

فیصل آباد۔المصطفے فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ایک روزہ فری آئی کیمپ المصطفے مرکز بلال کلینک منصور آبآد میں ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے لگایا گیا۔جس میں ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور منتخب سفید موتیا کے مریضوں کے مفت آپریشن کیے۔اس موقع پر مہمان خصوصی محمد ناصر قادری ڈویژنل صدر اور محمد عارف قادری تھے۔اور میزبان ڈاکٹر غلام حسین زاھد۔ڈاکٹر محمد بلال فزیو تھراپسٹ۔میاں محمد ابرار۔خلیفہ محمد سلیم سلطانی۔غلام محی الدین ھمایوں۔نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر کی خدمات سہنری حروف میں لکھنے کے قابل ھیں۔المصطفے فاؤنڈیشن انکی خدمات مشالی ھیں۔ملک بھر میں جاری فری آئی کیمپس کے ذریعے ہزاروں افراد کو بینائی مل چکی ھے۔یہ اللہ تعالی کا خاص فضل وکرم ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن انکے تعاون سے فیصل آباد سمیت اردگرد کی آبادیوں میں کیمپس کا انعقاد کرکے بزرگوں کی زندگیاں آسان بنانے میں مصروف ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن آئی کے ساتھ میڈیکل۔الٹراساؤنڈ کے کیمپس بھی لگا رھی ھے۔