October 28, 2026

اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو جزبہ حب الوطنی ، اسلامی و قومی تہواروں کی اہمیت اجاگر کرکے ان میں دین اسلام ، وطن عزیز کی محبت اور احساس ذمہ داریاں پیدا کریں ۔ ہمارے وطن عزیز میں شہداء نے لازوال قربانیاں دے کر اس وطن کی حفاظت کی ہے ۔طلباء و طالبات کو

20240910_173008

اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو جزبہ حب الوطنی ، اسلامی و قومی تہواروں کی اہمیت اجاگر کرکے ان میں دین اسلام ، وطن عزیز کی محبت اور احساس ذمہ داریاں پیدا کریں ۔ ہمارے وطن عزیز میں شہداء نے لازوال قربانیاں دے کر اس وطن کی حفاظت کی ہے ۔طلباء و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انکی بہترین تربیت بہت ضروری ہےہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ختم نبوت اور شہداء کی عظیم قربانیوں سے روشناس کروانا بہت ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار فاروق اعظم پرنسپل کیریئر بلڈرز سیکنڈری سکول مسلم ٹاؤن رینالہ خورد نے جعفر سٹیڈیم میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تعلیمی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر عبد الغفار یونیورسٹی آف اوکاڑہ ، پروفیسر آصف جاوید ، سماجی شخصیت سید ندیم جعفری الخدمت کونسل ، حافظ عبد القیوم مینجنگ ڈائریکٹر بسم اللہ سویٹس , محمد احمد پیارا مرحباً جیولرز کے علاؤہ اساتذہ ، طلبا و طالبات ، اساتذہ ، والدین نے بھی شرکت کی اس موقع پر دفاع پاکستان اور ختم نبوت کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا گیا ۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبد القیوم نے کہا کہ ختم نبوت کے دفاع کے ساتھ ساتھ کلمہ کی بنیاد پر بننے والے پیارے پاکستان کی حفاظت ہم سب کی ذمّہ داری ہے ۔ ہم سب کو مل کر اپنا فرض اولین پورا کرنا ہوگا ۔ بچوں میں دفاع ختم نبوت ، دفاع پاکستان کے لئے بچوں میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے