November 17, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)دوڑ شہر میں فیملی پبلک پارک کا قیام،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری

IMG-20251225-WA0244

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)دوڑ شہر میں فیملی پبلک پارک کا قیام،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کا تاریخی اقدام،شہریوں کو بہترین ماحول دوست تفریحی سہولت میسر ہوگی،تفصیلات کے مطابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت سندہ بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک ایسے منتخب نمائندے ہیں،جنہوں نے پارٹی پالیسی کے مطابق عوامی خدمت کے لئے رات دن ایک کردیئے ہیں،انہوں نے مشکل وقت میں کبھی بھی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا ہے،سیلاب اور بارش کی مشکل ترین صورتحال میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے،محدود فنڈز کے باوجود دوڑ شہر میں اس قدر تاریخی ترقیاتی کام کرائے ہیں جنکی مثال سندہ بھر میں نہیں ملتی۔دوڑ شہر میں ایک بہترین تفریحی سہولت کی اشد ضرورت تھی،جسکے لئے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی جانب سے پیپلز پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا،اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر دوڑ شہر میں فیملی پبلک پارک کے قیام کے لئے کوشش کی گئی،اور ریلوے حکام سے ریلوے اراضی لیز پر حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا،جس پر ریلوے حکام کی جانب سے چھ ایکڑ اراضی پبلک پارک کے لئے لیز پر دینے کے لئے رضامندی ظاہر کی گئی،مگر پاکستان ریلویز سکھر کی جانب اس اراضی میں ریلوے کوآرٹر شامل ہونے کے سبب اعتراضات عائد کئے گئے،اور ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو پانچ ایکڑ اراضی دینے کے بجائے پونے تین ایکڑ اراضی کا ڈویژنل ٹریسنگ پلان بنایا گیا،جس میں پونے دو ایکڑ اراضی پرتجاوزات،قبضے اور گندے پانی کا تالاب بھی شامل کردیا گیا،اور اس سلسلے میں ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا،جسکے سبب پبلک پارک کے لئے ٹاؤن کمیٹی کے پاس صرف ایک ایکڑ اراضی خالی بچتی ہے،اس اراضی کے ساتھ پاکستان ریلویز کی اڑہائی ایکڑ اراضی موجود ہے،جسے پبلک پارک کی اراضی میں شامل نہیں کیا گیا،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولت کی فراہمی اور تاریخی پبلک پارک کی تعمیر کے لئے مذید اڑہائی ایکڑ اراضی لیز پر حاصل کرنے کے لئے ٹاؤن کمیٹی انتظامیہ کو احکامات دیئے ہیں،جس پر ٹاؤن کمیٹی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان ریلویز کے حکام کو لیٹر ارسال کردیئے گئے ہیں،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کا کہنا ہے شہریوں کو معیاری تفریخی سہولیات کی فراہمی انکی اولین ترجیح ہے،اس فیملی پبلک پارک کے قیام کے سبب ریلوے اراضی بھی محفوظ رہے گی،اور شہریوں کو ایک ماحول دوست تفریحی سہولت بھی میسر ہوگی،پبلک پارک کی تعمیر کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ دوڑ شہر میں فیملی پبلک پارک کا قیام وقت کی ایک اہم ضرورت ہے،اور سرکاری سطح پر شہید بینظیر آباد ڈویژن میں یہ سب سے بڑا تاریخی پارک ہوگا،جوکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے دوڑ کے شہریوں کے لئے ایک تحفہ ہوگا