November 17, 2026

سکھر ۔سے خبر دے رھے سید نصیر حسین زیدی۔جمعیت علماءاسلام (ف ) کے مرکزی سربراہ و قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے

Screenshot_2025-12-25_180037

سکھر ۔سے خبر دے رھے
سید نصیر حسین زیدی۔جمعیت علماءاسلام (ف ) کے مرکزی سربراہ و قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے دینی مدارس کے کردار، علماءکرام کی ذمہ داریوں اور امتِ مسلمہ کی فکری و اخلاقی رہنمائی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، جہاں سے علم، تقویٰ اور کردار سازی کا پیغام عام ہوتا ہے۔مدارس نے ہمیشہ علوم کو تحفظ دیا ہے ، یہ علوم اللہ کی خصوصی عنایت ہیے ، علم تو بہت بڑا نور ہے جس کو نصیب ہو گیا اس نے دنیا میں بہت کچھ پا لیا ، علم ایک اللہ کی نعمت ہے روشنی ہے ایک رہنمائی ہے اور انسان اپنی ہدایات کیلئے علم حاصل کرتا ہے لیکن کچھ ہماری عادتیں خراب ہو چکی ہے کچھ ہماری تربیت میں فرق آگیا ہے ، پوری دنیا میں جب نوجوان پڑتے ہیں تو وہ علم حاصل کرتے ہیں معشیت کیلئے ، ملازمت کیلئے ، میں پڑھونگا تو مجھے نوکری ملے کی علم تو انسان کو انسان بناتی ہے ، اگر علم نہیں ہے تو انسان اور حیوان میں فرق کس چیز کا کہا ہے اللہ تعالیٰ نے حیوان کے مقابلے میں انسان کو بے شمار نعمت جس میں عقل اور قوت گویائی ہے علم حاصل کرنا اور علم دوسرے کو پہنچانا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان کی قدیمی دینی درسگاہ جامعہ حمادیہ مدرسہ منزل گاہ سکھر میں جمعیت علماءاسلام کے زیر اہتمام شاندار، روحانی اور تاریخی دستارِ فضیلت کانفرنس سے خطاب فرماتے ہوئے کیا ، کانفرنس میں مولانا عبدالغفور حیدری ،مولانا فضل الرحمن درخواستی ،مولانا عبد القیوم ہالیجوی ،علامہ راشد محمود سومرو ،مفتی سعودی افضل ہالیجوی ،علامہ ناصر محمود سومرو ،مولانا محمد صالح انڈھڑ ،مولانا عبداللہ مھر،مولانا میر محمد میرک،مولانا سراج احمد امروٹی،مولانا عبیداللہ ہالیجوی سمیت مرکزی و صوبائی قیادت نے بھی خطابات فرمائے ،منعقد کانفرنس میں 54 علماءکرام، 20 مفتیانِ کرام، 6 حفاظِ قرآن اور 10 حافظات کی دستار بندی کی گئی،کانفرنس میں ملک بھر سمیت بلخصوص سندھ کے مختلف شہروں سے علماءکرام و طلباءسمیت کارکنان و معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، کانفرنس سے خطابات کے دوران جمعیت علماءاسلام (ف ) کے مرکزی سربراہ و قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن و دیگر قائدین نے علماءکرام پر زور دیا کہ وہ عصرِ حاضر کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے امت کی رہنمائی کریں اور اتحاد، برداشت اور اصلاحِ معاشرہ کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریںکانفرنس سے خطابات کے دوران مقررین نے دینی تعلیم کی اہمیت، مدارس کے علمی و تربیتی کردار اور معاشرے میں علماءکے اثر و رسوخ پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کانفرنس کو دینی تعلیم کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا اور فارغ التحصیل علماءاور حفاظ کے لیے نیک تمناو¿ں کا بھی اظہار کیا، دوسری جانب کانفرنس کے دوران مدرسہ منزل گاہ اور اس کے اطراف فول پروف اور سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اورداخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور رضاکار تعینات کئے گئے تھے ۔