*میلسی میں کرسمس کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کی شرکت، اقلیتوں کے حقوق کے عزم کی تجدید*
*میلسی میں کرسمس کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کی شرکت، اقلیتوں کے حقوق کے عزم کی تجدید*
میلسی سے ۔بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی ۔۔۔۔۔ کی رپورٹ،،،
اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے ستھرا پنجاب کی کرسچن کمیونٹی کی منعقدہ کرسمس تقریب میں کمیونٹی کے ہمراہ خصوصی کیک کاٹ کر برادری کے جشن میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر تحصیل منیجر ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فاروق احمد خان، تحصیل منیجر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سید ہمایوں اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں حصہ لینے کا مقصد اقلیتوں کو باعزت اور برابری کی بنیاد پر حقوق دینے کے عزم کی عملی تصویر پیش کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اقلیتوں کے تحفظ اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرنے کی جو بنیاد رکھی تھی، موجودہ حکومت اسی وژن کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے کاموں کو سراہتے ہوئے اسے عوامی خدمت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔