November 17, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ (لائیونیو میاں مجاہد اسلام سے) ریسکیو 1122 کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کال پر ڈوبنے کے افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملی، ریسکیو

IMG-20251225-WA0179

ٹوبہ ٹیک سنگھ (لائیونیو میاں مجاہد اسلام سے) ریسکیو 1122 کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کال پر ڈوبنے کے افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملی، ریسکیو ذرائع کے مطابق 21 دسمبر 2025 کو شام 6 بج کر 15 منٹ پر چک نمبر 319 جے بی میں ڈیڑھ سالہ بچی عائزہ دختر عابد کھیلتے کھیلتے گھر کے واش روم میں موجود پانی کے ٹب میں گر گئی، اہل خانہ اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے اور تقریباً 15 سے 20 منٹ بعد بچی نظر نہ آنے پر تلاش شروع کی گئی تو بچی کو پانی سے بھرے ٹب میں بے ہوش حالت میں پایا گیا، ریسکیو 1122 ٹیم نے گاؤں کے آغاز سے موٹر سائیکل کے ذریعے بچی کو ریسکیو کیا اور موقع پر ہی وائٹلز چیک کیے جو نہ ہونے کے برابر تھے، ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر سی پی آر کی اور آکسیجن فراہم کرتے ہوئے بچی کو ڈی ایچ کیو اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کیا، ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹر عمیر نے معائنے کے بعد بچی کو مردہ قرار دے دیا، ریسکیو آپریشن میں ای ایم ٹی عمیر اور ایل ٹی وی ڈرائیور سرفراز نے فرائض انجام دیے، واقعہ کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی، ریسکیو 1122 نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ کم سن بچوں کو پانی سے بھرے برتنوں اور باتھ رومز میں اکیلا نہ چھوڑا جائے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔