November 17, 2026

وفاقی دارالحکومت میں 25 کے بعد 26 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان*

IMG-20251225-WA0184

*🚨وفاقی دارالحکومت میں 25 کے بعد 26 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان*

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں 25 دسمبر کرسمس کے بعد 26 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو غیر ملکی اعلیٰ سطح وفد کی آمد پر عام تعطیل ہوگی، آئی سی ٹی، سی ڈی اے، انتظامیہ، پولیس اور سرکاری ہسپتالوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جمعرات 25 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی۔