نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) زیبسٹ زیب ٹیک کی جانب سے مفت ہنر سکھانے کے لیے کورسز کا اغاز کیا جا رہا ہے کورس کرنے والے امیدواروں کو
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) زیبسٹ زیب ٹیک کی جانب سے مفت ہنر سکھانے کے لیے کورسز کا اغاز کیا جا رہا ہے کورس کرنے والے امیدواروں کو سرٹیفیکیٹ جاری کیے جائیں گے اور دنیا بھر میں انہیں ملازمت مل سکے گی ان خیالات کا اظہار راشدہ نورین پرنسپل ہیڈ اف چیپٹر زیبسٹ زینٹک نے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کے ہنر مندوں کی مانگ ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں پر ٹریننگ کی کمی کی وجہ سے لوگ وہاں نہیں جا پاتے اور روزگار سے محروم رہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ایک یورپی ملک سے بھی ہنر مندوں کے لیے ڈیمانڈ ائی تھی لیکن چونکہ مطلوبہ ہنر مندوں کے پاس ڈگریاں یا سرٹیفیکیٹ نہیں تھے اس وجہ سے ہمارے ہنر مند اس سے محروم رہے راشدہ نورین کا کہنا تھا کہ موجودہ ہنر مندی کے کورسز میں کمپیوٹر ائی ٹی ،،اسسٹنٹ ہیئر اینڈ بیوٹی سروسز ڈیجیٹل مارکیٹنگ سولر پی وی سسٹم ٹیکنیشن, موبائل ایپ ویب اینڈ گیم ڈیولپمنٹ, کمپیوٹر گرافک اینڈ ویڈیو ایڈیٹنگ , ایئر کنڈیشن اینڈ ریفریجریٹ ٹیکنیشن, ،ویلڈر ،ڈریس میکنگ , ارٹیفیشل انٹیلیجنس کورس شامل ہے انہوں نے کہا کہ زیبسٹ اڈوٹوریم میں مذکورہ کورسز صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک کرائے جائیں گے اور ان میں پانچ ماہ سے لے کر 11 ماہ تک کی مدت کے مختلف کورسز شامل ہیں اس موقع پر ایڈمن افیسر فیضان بھی موجود تھے