November 17, 2026

( وہاڑی بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی )میلسی نواحی علاقہ سائیفن روڈ پر کھوہ بنانے والی فیکٹری

IMG-20251225-WA0013

( وہاڑی بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی )میلسی نواحی علاقہ سائیفن روڈ پر کھوہ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،یہ کھوہ میلسی شہر کی مشہور اور بڑی چھوٹی مٹھائی کی دکانیں اور بیکریوں پہ سپلائی کیاجاتا تھا تفصیل کے مطابق مضر صحت کھویا بنانے والوں کیخلاف سخت ایکشن۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ہیڈ سیفن روڈ میلسی میں کھویا یونٹ کا معائنہ اور ایک من ملاوٹی کھویا تلف، ایف آئی آر درج، یونٹ کی پروڈکشن بنداور اس کو سیل کر دیا گیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ کھوئے کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ، قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ مضر صحت کھویا مقامی مٹھائی کی دوکانوں اور بیکریز پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ میلسی کی طرح پنجاب بھر میں ملاوٹ کے خلاف فوڈ سیفٹی ٹیمیں متحرک ہیں۔