نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) مہران ہائی وے دوڑپر خوفناک حادثہ، مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 04 مسافر جاں بحق، 10 زخمی
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) مہران ہائی وے دوڑپر خوفناک حادثہ، مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 04 مسافر جاں بحق، 10 زخمی
دوڑ مہران ہائی وے پر سیٹھر اسٹاپ پر تیز رفتار مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 04 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد موسی ، علی محمد ولد محمد رمضان راجپر، مریم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک جاں بحق کی شناخت نہیں ہو سکی۔ جبکہ زخمیوں میں سویرا زوجہ طارق، کاشف علی، غلام عباس، دادلی، آیان علی، طارق ولد محمود، خالدہ زوجہ سنون، ابرار ولد کریم بخش، مسکان بیوی نواز علی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار، ڈی ایس پی دوڑ اور اہل علاقہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مہران ہائی وے پر پیش آنے والے افسوسناک روڈ حادثے کے بعد ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار دوڑ اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے اسپتال میں موجود زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے علاج کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں انہوں نے ہدایت دی کہ زخمیوں کو ہر ممکن بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اس موقع پر ڈی ایس پی دوڑ حبیب الرحمن لاشاری بھی موجود تھے ایس ایس پی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی