November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان/اپیکس

IMG-20251224-WA0320

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان/اپیکس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں ماہ دسمبر میں اپیکس کمیٹی کی روشنی میں کی گئی کاروائیوں کے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان/اپیکس کمیٹی کو مزید فعال بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے ادا کریں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے تمام ادارے باہمی رابطہ مزید مؤثر بنائیں اور انٹیلیجنس شیئرنگ کو بہتر کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع میں ملاوٹ شدہ دودھ و آشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی پیمانے پر کاروائیاں کرکے رپورٹ پیش کریں ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ غیر قانونی تجاوزات، غیر قانونی پیٹرول پمپس، یونٹس کے خلاف جاری کارروائیوں کو تیز کریں ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک پولیس افسر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بلیک شیشے، ایچ ڈی لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی تیز کریں ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمشنر، این ایچ اے، ای ٹی او، ایف بی آر اور پی پی ایچ آئی کے افسران کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اجلاس میں ٹریفک پولیس کے افسر نے بتایا کہ اب تک 115 گاڑیوں کو چالان کیا گیا ہے جن پر 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے کسٹم، پولیس، روینیو، فوڈ، ریسکیو اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اپیکس کمیٹی کی روشنی میں کی گئی کاروائیوں کے متعلق آگاہی دی۔ اجلاس میں ڈی ایس پی پولیس اختر سموں، ایم ایس پی ایم سی ڈاکٹر یار علی جمالی، ڈسٹرکٹ مینیجر اقصی جمالی، انچارج ریسکیو عبدالمنان، ڈسٹرکٹ آفیسر فوڈ کنٹرول اتھارٹی نوید عباس زرداری، ڈی آئی بی انچارج نعیم اکبر سھتو کے علاوہ صحت، تعلیم، سوشل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ، ٹریفک پولیس، اسسٹنٹ کمشنرز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔