November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب رانا شبیر احمد صابری نے کہا

IMG-20251025-WA0280(1)

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب رانا شبیر احمد صابری نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب کے علم دوست اقدامات صوبے میں تعلیمی انقلاب کی مضبوط بنیاد ثابت ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں تعلیم کے فروغ، اساتذہ کرام کی پیشہ ورانہ تربیت اور طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اور دیرپا اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں، جن کے مثبت نتائج اب واضح طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب ملک قیصر عباس کھارا بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں انفراسٹریکچر کی بہتری، جدید تدریسی ذرائع کا فروغ، ڈیجیٹل لرننگ کے مواقع اور اساتذہ کرام کی میرٹ پر تقرری و ترقی جیسے اقدامات سے تعلیمی معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ حکومتِ پنجاب نے طلبہ کے لیے وظائف، فری درسی کتب، لیپ ٹاپ اسکیم اور سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے ذریعے تعلیمی رسائی کو مزید وسیع کیا ہے۔
رانا شبیر احمد صابری کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم خوشاب حکومت کی پالیسیوں کے مطابق ضلعی سطح پر مؤثر نگرانی اور شفاف نظام کے تحت تعلیمی اہداف کے حصول کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ اساتذہ کی حاضری، طلبہ کے تعلیمی نتائج اور ادارہ جاتی کارکردگی کی باقاعدہ جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ معیارِ تعلیم میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
انہوں نے والدین، اساتذہ کرام اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ حکومت کے علم دوست وژن کے ساتھ تعاون کریں اور بچوں کی تعلیم کو اولین ترجیح بنائیں۔ رانا شبیر احمد صابری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع خوشاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے طلبہ کو روشن مستقبل کی جانب گامزن کیا جائے گا۔