November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ

IMG-20251224-WA0256

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض میڈم حمنہ ملک نے سر انجام دیئے۔ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسولؐ سے ہوا ۔اس تقریب میں ایکس سینیٹر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اسکے علاوہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی، ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ اینڈ پاپولیشن چوہدری محمد شاہد ،ڈیموگرافر عقیلہ تبسم،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر راوُ گلزار یوسف،ڈاکٹرملک طاہر حیات ،ڈاکٹر امیر عبداللہ، ہیلتھ اینڈ نیو ٹریشن آفیسر عمر شہزاد،رانا محمد ارسلان،تمام مکاتب فکر ،ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدور اور نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی ،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن محمد شاہد،ڈاکٹر راوُ گلزا ریوسف اورعلماء کرام نے خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے موجود شرکاء کو اپنے خطابات کے ذریعے آگاہی فراہم کی۔ ڈیمو گرافر عقیلہ تبسم نے بتایا کہ پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے ضلع خوشاب کی آبادی اسوقت 15 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور صوبہ پنجاب کی آبادی 12 کروڑ سے زائد ہے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نے بتایا کہ ماں اور بچے کی پیدائش میں وقفہ نہایت ضروری ہے اگر ماں صحت مند ہو گی تو بچہ بھی صحت مند ہو گا اپنے اپنے خاندانوں اور فیملی کو بچے کے وقفہ کے متعلق فیملی پلاننگ پرآمادہ کریں سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ صرف بچہ پیدا کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ بچے کی صحت ،فریش اور صحت مند خوراک ،اچھی پرورش،تعلیم،صفائی ودیگرضروریات کو مدنظر رکھنا اور بہتر مستقبل کے لیے وقفے کا کردار نہایت اہم ہے بچوں میں وقفے کے لیے مائیں ہیلتھ سنٹر، فلاحی مرکزبہبود آبادی اور ہسپتالوں میں فری مشورے کے ساتھ بچوں میں وقفے کی ٹیبلٹس ،انجکشن آپریٹ ودیگر طریقے استعمال کر سکتی ہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہیلتھ کی سہولیات دیہاتوں، گلی محلوں اور گھر تک پہنچا دی ہیں یہ وزیر اعلی پنجاب کا تاریخی اقدام ہے ہمیں حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنا چاہیے۔