November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی رپورٹ کے مطابق خیرپور میڈیکل کالج کے 32 ملازمین کی جانب سے دائر توہینِ عدالت کی درخواست کی

Screenshot_2025-12-22_074522

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
رپورٹ کے مطابق خیرپور میڈیکل کالج کے 32 ملازمین کی جانب سے دائر توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں ہوئی۔ سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود درخواست گزاروں کو مستقل نہیں کیا گیا، جس کے باعث 32 ملازمین نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کی ہدایات پر کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کیا گیا تھا۔ عدالت نے بھرتی کے عمل میں 32 درخواست گزاروں کو ترجیح دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔
عدالت میں درخواست دائر کرنے والوں میں وحید، شمشاد چانڈیو، رشید پھلپوٹو، ارشد منگی، جنید کٹوہر، مسمات جمیلاں، مسمات نوراں سمیت دیگر شامل ہیں۔
وکیل نے بتایا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے کے ایم سی انتظامیہ کو بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کی تھی، جس پر عملدرآمد کیا گیا۔ عدالت نے خیرپور میڈیکل کالج انتظامیہ کو واضح ہدایت دی ہے کہ مذکورہ 32 ملازمین کو نئے سرے سے بھرتی کے عمل میں ایڈجسٹ کیا جائے اور قانون کے مطابق انہیں ان کا حق دیا جائے۔