*سندھ حکومت موٹر سائیکلوں کے چالان کم کرنے پر متفق ہوگئی*
*سندھ حکومت موٹر سائیکلوں کے چالان کم کرنے پر متفق ہوگئی*
*سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے مطالبے پر حکومت نے اتفاق کیا، ذرائع*
کراچی میں ای چالانز سے متعلق سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے مطالبے پر سندھ حکومت بائیک کے چالانز کم کرنے پر متفق ہوگئی ہے،
یہ اجلاس صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کی سربراہی میں ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کےجرمانوں میں کمی کی جائے گی۔