ڈائریکٹر جنرل پیرا نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات پر تمام ایس ڈی ای اوز کے ساتھ
ڈائریکٹر جنرل پیرا نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات پر تمام ایس ڈی ای اوز کے ساتھ میٹنگ منعقد کی، جو عوامی شکایات کے تناظر میں طلب کی گئی۔ میٹنگ میں شہریوں کے ساتھ دورانِ آپریشن بعض افسران کے نامناسب رویّے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ڈی جی پیرا نے واضح کیا کہ اخلاقی نفاذ پیرا کا بنیادی فریضہ اور مرکزی اصول ہے، اور اس سے انحراف کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اخلاقی ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی