بھارت کے مرکزی تفتیشی ادارے (CBI) نے ایک بڑے رشوت اسکینڈل کا پردہ فاش کر دیا ہے جس میں بھارتی فوج کے سینئر افسران ملوث پائے گئے ہیں۔
بھارت کے مرکزی تفتیشی ادارے (CBI) نے ایک بڑے رشوت اسکینڈل کا پردہ فاش کر دیا ہے جس میں بھارتی فوج کے سینئر افسران ملوث پائے گئے ہیں۔
CBI نے لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما، جو اس وقت وزارتِ دفاع کے محکمۂ دفاعی پیداوار میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں، اور ان کی اہلیہ کرنل کاجل بالی، جو ایک انفنٹری آرڈیننس یونٹ کی کمانڈنگ آفیسر ہیں، کی رہائش گاہ سے 20 ملین بھارتی روپے نقد برآمد کیے ہیں۔
اس کارروائی نے ایک بڑے پیمانے پر جاری رشوت خوری کے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے، جبکہ CBI نے دونوں افسران کے خلاف باضابطہ طور پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔