November 17, 2026

تحصیل اٹھارہ ہزاری میں اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری میاں ثنا اللہ ہنجرا کی ہدایت پر آوارہ کتے مکاؤ مہم

Screenshot_2025-12-22_074522

تحصیل اٹھارہ ہزاری میں اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری میاں ثنا اللہ ہنجرا کی ہدایت پر آوارہ کتے مکاؤ مہم کا تحصیل انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کیا گیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں میں آوارہ کتوں نے شہریوں کو شدید نقصان پہنچایا جس سے چند شہری زخمی ہوئے اور احتیاطی ویکسین تحصیل انتظامیہ کی جانب سے لگوائی گئی اور علاقے میں آوارہ کتے مکاؤ مہم کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری میاں ثنا اللہ ہنجرا نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹیمیں تشکیل دی اور باقاعدہ طور پر پوری تحصیل اٹھارہ ہزاری میں آپریشن کے لیئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے قصبہ روڈوسلطان میں آپریشن کے دوران آوارہ کتے مارے گئے اور صاف ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے ان کو تلف کیا اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری میاں ثنا اللہ ہنجرا نے نائب صدر اظہار بخاری پریس کلب تحصیل اٹھارہ ہزاری اور رپورٹر الیکٹرونکس چینل ٹی وی ٹوڈے عمرفاروق ملک سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا پورے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں آوارہ کتوں کا چند روز میں خاتمہ ہو گا انسانی زندگیوں کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے عوام کے تمام تر حقوق کا تحفظ کرنا میرا فرض ہے روزانہ کی بنیاد پر ٹیمیں علاقے میں ورک کریں گی اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری میاں ثنا اللہ ہنجرا کی جانب سے سیکرٹری یونین کونسل روڈوسلطان سکلین شاہ اور ان کی ٹیم کو بہتر کارکردگی پر شاباش دی اور ائندہ ایسے عوامی مسائل حل کرنے پر فوری احکامات جاری کئے شہریوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری میاں ثنا اللہ ہنجرا اور سیکرٹری یونین کونسل روڈوسلطان سکلین عباس شاہ کی بہتر کارکردگی پر اور شہریوں کی درخواست پر بروقت کاروائی کروانے پر شہریوں نے بہتر کارکردگی کو سراہا اور اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری میاں ثنا اللہ ہنجرا کا شکریہ ادا کیا اور شہریوں نے اے سی اٹھارہ ہزاری پر امیدیں وابستہ کی آئندہ بھی عوامی مسائل پر فورن کاروائی کریں گے شہریوں نے اے سی اٹھارہ ہزاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا