خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرکی زیر صدارت
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 157 اجلاس کانفرنس ہال میں منقعد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر عبداللہ خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی ڈرگ کنٹرولر خوشاب انوار ارشد ،ڈرگ انسپکٹر نوشہرہ حافظ عمران قائدآباد ،نورپور کے ڈرگ انسپکٹر عامر حفیظ، کوالٹی ڈیکو سی سیکرٹری احمد خان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے ڈرگ کنٹرولر خوشاب انوار ارشد اور چاروں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹر نے فارمیسیز کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں بارے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کو آگاہ کیا اور16 کیسز ڈپٹی کمشنرخوشاب کے سامنے پیش کیے فارمیسیز مالکان کاموقف سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد کیسز ڈرگ کورٹ بھجوائے2 کیسزمیں وارننگ، 10کیسز میں پراسیکیوش، 2کیسز دوبارہ معائنہ کے بعد آئندہ سماعت کے لیے مقرر ہوئے 2 ڈی سیل کی اپیلیکشن ڈپٹی کمشنر خوشاب کے سامنے پیش کی گئیں دونوں کو ریجکیٹ کر دیا گیا اُنکے فیصلے بھی ڈرگ کورٹ کرے گی ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا درخواست گزار ایفی ڈیوڈ بیان حلفی جمع کرائیں اورہمیشہ کیلئے غیر قانوںی ادویات بیچنے اور کاروبار سے توبہ کر لیں ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ڈرگ کنٹرولر بورڈ انوار ارشد ودیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر چلنے والےمیڈیکل سٹور اور زائدالمیعاد ادویات بیچنے والے چھوٹے بڑے ویئر ہاوُسز ،کمپنیوں، فارمیسیز کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رکھی جائیں کوئی سفارش یا دباوُ خاطر میں نہ لایا جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور ایسے تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔