November 17, 2026

نوشہرہ (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب رانا شبیر احمد صابری کے ویژن ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ

IMG-20251223-WA0331

نوشہرہ (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب رانا شبیر احمد صابری کے ویژن ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ خوشاب امانت خاتوں ملک اور رانا ظفر اقبال پی ایم آئی یو کی زیر قیادت نوشہرہ فیمیل ونگ کے تمام سرکاری سکولز کے درمیان بیسٹ ای سی سی رومز کے مقابلہ کا انعقاد کرایا گیا ۔ جس میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کھوڑا کے پرنسپل اقبال احمد اعوان بطور مہمان خصوصی شرکت کی جب کہ نامور ماہر تعلیم ڈاکٹر سجاد احمد بھی زینت محفل تھے۔ اس پروگرام کی سرپرستی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ نوشہرہ نازیہ پروین نے کی جبکہ کوآرڈینیٹر تہمینہ سجاد تھیں ۔ اس موقع پر تمام ای سی سی ٹیچرز نے بلیک کلر کا گاؤن پہن رکھا تھا ۔ یارڈ سٹک تیار کی گئی اور تمام ای سی سی ٹیچرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے رومز کو ارینج کریں تاکہ جو بیسٹ ہوں گے ان کو ایوارڈز دیے جائیں گے ۔ اس موقع پر خصوصی ٹیموں نے وزٹ کر کے رپورٹ تیار کی جس کی فائنل تصدیق ڈپٹی ڈی ای او زنانہ نوشہرہ نے کی اور بعد ازاں تمام ونرز کو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔