خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تیسرا سالانہ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ 6 تا 8 فروری سپورٹس
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تیسرا سالانہ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ 6 تا 8 فروری سپورٹس کمپلیکس ساہیوال میں منعقد ہوگا ۔ جس میں ضلع خوشاب کی نامور سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ اس شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ میں کالو کلب، جوئیہ کلب، اسڑ کلب اور ہندواں ریتڑی کلب کےکھیلاڑی حصہ لیں گے ۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کمیٹی مہر مختیار کاکا سیال ، ملک اشفاق نتھوکہ، ملک شوکت حیات بھکھل، رانا خضر حیات جھمٹ، سردار عاصم خان، رانا اعجاز حسین جھمٹ، ملک شعیب جوئیہ، رانا شفقت حیات، حاجی مہر مشتاق سیال اور رانا اخلاق چاند پر مشتمل ہوگی ۔