November 17, 2026

کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔امجد علی خان نیازی

IMG-20251004-WA0277(3)

کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔امجد علی خان نیازی

اللہ تبارک و تعالیٰ پولیس شہدا کی مغفرت فرمائے۔سیاسی کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخواہ پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں جو قابل تعریف ہے انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے۔