November 17, 2026

قائد اعظم نے ہمیں انگریزوں کی غلامی سے نجات دلائی۔شیرین زادہ

IMG-20251223-WA0312

قائد اعظم نے ہمیں انگریزوں کی غلامی سے نجات دلائی۔شیرین زادہ

محمد علی جناح کا انداز گفتگو، اطوار، لباس اور پابندی وقت ایک روشن باب ہے۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت

ہری پور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے کہا کہ 25 دسمبر کو اس عظیم ہستی، ملت کے پاسبان کا یوم ولادت ہے جس نے ہمیں انگریزوں کی غلامی سے نجات دلائی اور مکار ہندو بنیے کے فتنے سے بچایا تھا وہ عظیم اور جانباز مسلمان جس کے اندر ایک سچے مومن اور غازی کا دل تھا اور جس نے کہا تھا کہ “ناکامی وہ لفظ ہے جسے میں نہیں جانتا” معروف سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے یوم ولادت قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر اپنی پیغام میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح بچپن سے ہی اصول پسند تھے۔ روزمرہ زندگی میں صاف ستھرا رہنا پسند کرتے تھے اسی وجہ سے زندگی بھر انہوں نے پاکیزہ سیاست کی، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح سچائی کے قائل تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج صرف کھوکھلے نعرے ہیں کہ ہم قائد و اقبال کے نظریے کے محافظ ہیں۔ آج اسلام دشمنوں کو خوش کیا جا رہا ہے۔ نام کے مسلمان اندر سے غلامی غیروں کی انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ قائد اعظم محمد علی جناح کے درجات بلند فرمائے اور ہم کو ان کے فرمان کے مطابق زندگی گزار کر اس ملک و قوم کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔امین