November 17, 2026

وزیراعظم کی ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت۔

IMG-20251223-WA0319

وزیراعظم کی ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت۔

ملک کو آگے چلنا چاہیے اور حکومت پاکستان اس کے لیے ہر اقدام کے لیے تیار ہے۔شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، پی ٹی آئی قیادت کو پہلے بھی مذاکرات کی دعوت دے چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی فلور پر بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی، انہیں ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں لیکن جائز مطالبات پر ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں، مذاکرات کی آڑ میں بلیک میلنگ نہیں چلے گی۔وزیر اعظم نے کہا ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ہونی چاہیے، ملک کو آگے چلنا چاہیے اور حکومت پاکستان اس کے لیے ہر اقدام کے لیے تیار ہے۔