میلسی (بیو رو چیف )میلسی: مونسپل کمیٹی کی غفلت، واٹر سپلائی کے ٹیوب ویلوں کی بجلی ایک بار
میلسی (بیو رو چیف )میلسی: مونسپل کمیٹی کی غفلت، واٹر سپلائی کے ٹیوب ویلوں کی بجلی ایک بار پھر منقطع۔میلسی میں مونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی کے باعث واٹر سپلائی کے ٹیوب ویلوں کے بجلی کنکشن ایک بار پھر منقطع کر دیے گئے، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔ملتان روڈ، مترو روڈ اور ملحقہ علاقوں کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ پینے کے صاف پانی کی قلت نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واٹر سپلائی کا یہ مسئلہ آئے روز کا معمول بن چکا ہے، لیکن مونسپل کمیٹی اس مستقل مسئلے کے حل میں ناکام نظر آتی ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور پانی کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔