November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ایس ای ایف پنوعاقل کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس کا فائنل میچ دی برائیٹ ویژن پبلک ہائی اسکول پنوعاقل اور اقصیٰ ماڈل سیکنڈری اسکول

IMG-20251223-WA0257

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
ایس ای ایف پنوعاقل کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس کا فائنل میچ دی برائیٹ ویژن پبلک ہائی اسکول پنوعاقل اور اقصیٰ ماڈل سیکنڈری اسکول پنوعاقل کے مابین کھیلا گیا۔ فائنل مقابلہ نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، جس میں دی برائیٹ ویژن پبلک ہائی اسکول پنوعاقل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اس موقع پر ایس ای ایف سکھر کے ریجنل ہیڈ جناب مقبول احمد لغاری، ڈسٹرکٹ ہیڈ جناب ایاز احمد انصاری اور پروگرام آفیسر جناب غلام مرتضیٰ سیلرو نے خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ دیگر معزز مہمانوں میں فرحان احمد کورائی اور استاد عبدالرشید منگی بھی شامل تھےمہمانانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کی کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں میں مثبت سوچ، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی پروگرام کی میزبانی دی برائیٹ ویژن پبلک ہائی اسکول پنوعاقل نے کی، جسے شرکاء اور مہمانوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ آخر میں کامیاب ٹیم کو ٹرافی اور کھلاڑیوں کو انعامات دیئے گئے