November 17, 2026

جیکب آباد (رپورٹ:اے جی بلوچ) پاکستان پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کے سلسلے میں پیپلز پارٹی ضلع جیکب

Screenshot_2025-12-22_074522

جیکب آباد (رپورٹ:اے جی بلوچ) پاکستان پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کے سلسلے میں پیپلز پارٹی ضلع جیکب آباد کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی عہدیداران اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے چیف گیسٹ پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کے صدر رکن قومی اسیمبلی میر اعجاز حسین خان جکراٹی تھے جبکہ پیپلز پارٹی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری عبدالفتح بھٹو بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی ضلع جیکب آباد کے صدر میر لیاقت خان لاشاری نے کی۔ اجلاس میں یومِ تاسیس کی تیاریوں، تنظیمی امور اور عوامی رابطہ مہم پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں شریک ضلع جنرل سیکریٹری سردارزادہ رضوان خان اوڈو، ضلع انفارمیشن سیکریٹری جھانگیر احمد کوسو، پیپلز پارٹی ضلع فنانس سیکریٹری رئیس اقبال منجھو، سابقہ انفارمیشن سیکریٹری علی ارمان کوسو، تعلقہ ٹھل صدر میر برکت دشتی، سٹی جیکب آباد صدر میر شوکت گھنیو، تعلقہ گڑھی خیرو صدر میر عامر خان شھالیاٹی، سٹی گڑھی خیرو صدر ٹکا خان لغاری،سٹی ٹھل جنرل سیکریٹری ماما عزیز دایو، ہاری کمیٹی ڈویژن صدر دیدار جکراٹی، پیپلز یوتھ قائم مقام صدر دلاور حسین لاشاری، سپاف ضلع صدر بابر خان تھیم، لیبر بیورو صدر ڈاکٹر نور خارانی، ہاری کمیٹی صدر مزمل بنگلاٹی، لیڈیز ونگ جنرل سیکریٹری سکینہ پٹھان، کلچر ونگ صدر بھاول بھٹو، انجینئر ونگ صدر عبدالوحید کوسو، پیپلز پارٹی لائرز فورم کے سابقہ ڈویژن صدر آغا غزنفر پٹھان،پیپلز پارٹی لائرز فورم ضلع صدر بلال لاشاری، منارٹی ونگ صدر ڈاکٹر رام اور دیگر عہدیداران و کارکننان نے بھرپور شرکت کی۔