رپورٹ دعا نیوز آن لائن بیوروچیف سندھ عبدالقیوم شیخ پاکستان سٹیزن پریس کلب ٹھٹھہ
رپورٹ دعا نیوز آن لائن بیوروچیف سندھ عبدالقیوم شیخ پاکستان سٹیزن پریس کلب ٹھٹھہ
عنوان
*: مزدور استحصال یا صنعتی ترقی؟ — آمریلی اسٹیل ملز کے ملازمین کی آواز کون سنے گا؟*
صنعتی ترقی کسی بھی ملک کی معیشت کی بنیاد سمجھی جاتی ہے، مگر یہ ترقی اس وقت غیر انسانی رنگ اختیار کر لیتی ہے جب اس میں کام کرنے والے مزدوروں، ملازمین اور ہنر مند افراد کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔ *آمریلی اسٹیل ملز دھابجی* میں کام کرنے والے سینکڑوں محنت کش ملازمین گزشتہ کئی برسوں سے ایسی ہی صورت حال کا شکار ہیں۔
*سال 2010 سے اب تک* کافی ملازمین کو ان کا *سالانہ بونس، 5 پرسنٹ سروس اسٹرکچر، سوشل سیکیورٹی، ای او بی آئی* جیسی بنیادی مراعات سے محروم رکھا گیا ہے۔ بونس اور دیگر واجبات کے لیے انہوں نے درجنوں بار کمپنی انتظامیہ سے رابطہ کیا، مگر صرف وعدے اور دلاسے ملے۔ جبکہ حکومت سندھ کے لیبر قوانین اور وزارت محنت کے واضح اصولوں کے باوجود نہ کوئی چھان بین ہوئی، نہ ہی عملدرآمد۔
یہ سب کچھ اُس وقت اور بھی تشویشناک بن جاتا ہے جب بڑے صنعتکار ادارے صرف منافع کے لیے مزدوروں کے ساتھ *غلاموں جیسا سلوک* روا رکھیں اور متعلقہ سرکاری ادارے خاموش تماشائی بنے رہیں۔
یہ محض آمریلی اسٹیل کے ملازمین کا مسئلہ نہیں، بلکہ پاکستان بھر میں ہزاروں فیکٹری ملازمین اسی استحصال کا شکار ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ *لیبر ڈپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے* فوری نوٹس لیں، مزدوروں کو ان کا حق دیا جائے، اور ایسے اداروں کو قانون کے دائرے میں لاکر جوابدہ بنایا جائے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ انصاف سب کے لیے کے دعوے کو محض نعرہ نہ رہنے دہے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے آمریلی اسٹیل ملز اور دیگر اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو ان کے جائز بقایاجات مرعات اور تحفظ جلد سے جلد فراھم کرے