November 17, 2026

قصور ضلع بھر میں شدید دھند کا راج،حادثات میں اضافہ

Screenshot_2025-12-23_135505

قصور
ضلع بھر میں شدید دھند کا راج،حادثات میں اضافہ

تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں شدید دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوا ہے
جس ہے باعث لوگوں نے ٹریفک حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے
شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے
دھند کے باعث شہر اور مضافاتی علاقوں میں سڑکوں پر ٹریفک حادثات جنم لے رہے ہیں جبکہ شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس سڑکوں پر موجود پیلی پٹی (روڈ مارکنگ) اور سائن بورڈز کو نمایاں کروائے تاکہ ڈرائیوروں کو رہنمائی مل سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کو ہدایت دی جائے کہ وہ قومی و صوبائی شاہراہوں پر اپنی موجودگی کو طویل وقت تک یقینی بنائے تاکہ حادثات کی روک تھام اور بروقت مدد فراہم کی جا سکے
عوام کا کہنا ہے کہ بروقت اور مؤثر اقدامات سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے جبکہ غفلت مزید جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات