پیغامِ پاکستان سکھر کی جانب سے دوسرے سالانہ 16 کھیلوں پر مشتمل منی اولمپکس گیمز 2025 کی اختتامی پروقار تقریب کا انعقاد اسپورٹس کلب سکھر کیا گیا
ناظرین اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں سے اپ ڈیٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ جی ۔نصیر زیدی سکھر کے حوالے سے کیا اپ ڈیٹ دے رھے ھو ناظرین کو
پیغامِ پاکستان سکھر کی جانب سے دوسرے سالانہ 16 کھیلوں پر مشتمل منی اولمپکس گیمز 2025 کی اختتامی پروقار تقریب کا انعقاد اسپورٹس کلب سکھر کیا گیا اس موقع پر مہمانِ خصوصی عطااللہ شاہ بخاری صاحب ایس ایس پی کوئٹہ اورمحترمہ سارہ فراز اسسٹنٹ کمشنر سکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل انسانی زندگی میں صحت مند جسم اور متوازن ذہن کے لیے نہایت اہم ہیں۔ کھیلوں کے ذریعے جسمانی قوت میں اضافہ ہوتا ہے، کھیل ذہنی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس سے نظم و ضبط، برداشت، تعاون اور مقابلے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ طلبہ میں خود اعتمادی بڑھتی ہے۔سماجی لحاظ سے کھیل بھائی چارے، محبت اور یکجہتی کو مضبوط کرتے ہیں۔ مختلف قوموں اور معاشروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔کھیل صحت، تعلیم اور معاشرتی ترقی کے لیے بے حد مفید ہیں، اس لیے کھیلوں کو زندگی کا لازمی حصہ بنانا چاہیے۔پیغام پاکستان کے حوالے سے اسپورٹس کا بہترین انداز ایونٹ منعقد کرنا قابلِ ستائش ہے۔اس موقع پر میڈم شائستہ کھوسو،اخلاق احمد میمن ڈاریکٹر اسپورٹس سکھر،میڈم عذرا جمال،شبیر میمن (سویٹ ہوم سکھر) تاجر اتحاد سکھر کی جانب سےحاجی پرویز چنا،شبیر میمن،عمار فاروقی، آرگنائزرز میں محمد اشرف باجوہ، ماسٹر عبدالزاق،محمد خطیب اللہ، بشیر احمد، ڈاکٹر سعید اعوان موجود تھے۔آخر میں مھمانان گرامی میں اور کوچز میں شیلڈ اور کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے گئے۔