November 17, 2026

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) جوڑاکلاں کی ہردلعزیز سماجی شخصیت اور ایم پی اے سردار علی

IMG-20251221-WA0565

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) جوڑاکلاں کی ہردلعزیز سماجی شخصیت اور ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ کے کوآرڈینیٹر پیر سید مصیب رضا شاہ کی پر خلوص کوششیں رنگ لائیں۔ جوڑاکلاں کے لیے جاز ٹاور کا ایگری منٹ طے پا گیا۔ یہ بات نامور سوشل ورکر نمبردار ملک حاجی ظہور احمد جوڑا نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے بتائ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس عوام دوست اقدام پر اہلیان جوڑاکلاں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ اسلام آباد میں طے پایا ہے ۔ انشاءاللہ جلد ٹاور نصب ہوجائے گا اور ہمارے علاقے کا یہ سگنل کا دیرینہ مسلہ حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ
کوآرڈینیٹرپیرسیدمصیب رضاشاہ ،پیرسیدعقیل اور ارشادشاہ کی بے لوث عوامی خدمت قابل صد ستائش و لائق تحسین و آفرین ہے۔حاجی ملک ظہورحسین نمبردارجوڑاکلاں کے مطابق ملک منیرجوڑا نے
زمین کا ایگری منٹ کرکے دےدیاہے۔ انہوں مزید کہا کہ اپنے علاقے کی عوام کی خدمت کرکے ہمیں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے انشاءاللہ اس حوالے سے ہم بھرپورکوشاں رہیں گے۔