November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے ) سانحہ پشاور پوری قوم کے لیے ایک ناقابل فراموش اقدام ہے جس نے

IMG-20251221-WA0564

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے ) سانحہ پشاور پوری قوم کے لیے ایک ناقابل فراموش اقدام ہے جس نے ہمیں اتحاد،برداشت اور امن کا پیغام دیا ہے۔ یہ ایک دلخراش واقعہ ہے۔دہشت گردی جیسے گھناو¿نے واقعات کو روکنے کے لیے ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔ایسے واقعات ہمیں متحد ہونے اور پوری قوم کو اس مشکل گھڑی میں ایک تحریک کی شکل میں قدم اٹھانے پرزور دیتے ہیں۔پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے ہر شہری کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیریں گل اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا نے ہینڈل فاونڈیشن اور وومن فرینڈلی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سرگودھا آرٹس کونسل میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں کیا۔ہینڈل فاونڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مزیدکہا کہ ایسی تقاریب نوجوان نسل میں شعور ویکجہتی کو فروغ دیتی ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر ساجدہ شاہنواز،پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، ملک محمد اشرف برہان، ملک عابد حسین اعوان،ملک آفتاب احمد اعوان چیئرمین تنظیم، سمیرا ہریرہ صدر وومن چیمبر آف کامرس،انعم خان،لیلیٰ خالد،رانا علی اکبر قادری،سکندر حیات بھٹی،رائے سمیع اللہ، عثمان عتیق صدر ینگ انجمن تاجران، نعمان نذیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ودیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ذاتی اختلافات کو بھلا کر ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح دشمن کے مذموم عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگااور متحد ہونا پڑے گا۔ اس موقع پر شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حاضرین نے شمعیں روشن کیں۔ ایک منٹ کی خاموشی کی گئی اور گلدستے پیش کئے گئے۔ شہداءکے درجات کی بلندی اورملکی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ چیئرمین ہینڈل فاونڈیشن ملک آفتاب اعوان نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد شہداءکی قربانیوں کو یاد رکھنا اور دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی کا اظہار ہے۔