میلسی (بیو رو چیف )پیر ذوالفقار نقشبندیؒ کی وفات: امتِ محمدیہ ایک عظیم روحانی رہنما سے
میلسی (بیو رو چیف )پیر ذوالفقار نقشبندیؒ کی وفات: امتِ محمدیہ ایک عظیم روحانی رہنما سے محرومنقشبندیہ کے عظیم رہنما حضرت پیر ذوالفقار نقشبندیؒ کی وفات ایک ناقابلِ تلافی سانحہ ہے۔ ان کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ صدیوں تک پُر ہونا ممکن نظر نہیں آتا۔ آپؒ نہ صرف باعمل عالمِ دین تھے بلکہ لاکھوں دلوں کی اصلاح کرنے والے سچے رہبر بھی تھے۔یہ بات پیر عطاء اللہ نقشبندی نے میڈیانمائندوں سے کی۔حضرت پیر ذوالفقار نقشبندیؒ نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، تزکی? نفس، اصلاحِ معاشرہ اور عشقِ رسول ﷺ کے فروغ میں صرف کی۔ ان کی خانقاہ علم و عرفان کا مرکز تھی جہاں بلا تفریق لوگ روحانی سکون اور دینی رہنمائی کے لیے آتے تھے۔ آپؒ کی تعلیمات نے بے شمار لوگوں کی زندگیاں بدل دیں اور انہیں گناہوں سے توبہ، اخلاقِ حسنہ اور تقویٰ کی راہ پر گامزن کیا۔مرحومؒ کی وفات پر ملک بھر سمیت عالمِ اسلام میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ علما، مشائخ، سیاسی و سماجی شخصیات اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے ان کی دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیر ذوالفقار نقشبندیؒ جیسی ہمہ جہت، باکردار اور مخلص شخصیت کا بدل ملنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔بلاشبہ پیر ذوالفقار نقشبندیؒ کی جدائی امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم نقصان ہے، تاہم ان کی دینی خدمات، اصلاحی مشن اور روحانی تعلیمات ہمیشہ زندہ رہیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان و عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔