November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف )ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع وہاڑی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے

IMG-20251221-WA0560

میلسی (بیو رو چیف )ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع وہاڑی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی کوآرڈینیٹر انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ چوہدری غیور اسلم نے دوکوٹہ، ٹبہ سلطان پور اور گڑھا موڑ کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی صفائی سے متعلق شکایات کا موقع پر جائزہ لینا اور ان کی براہ راست مانیٹرنگ کرنا تھا۔یہ دورہ انچارج انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ ستھرا پنجاب پنجاب عاصم محمود کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا، جنہوں نے شکایات کے فوری اور شفاف ازالے کو یقینی بنانے پر زور دیا تھا۔ چوہدری غیور اسلم نے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا خود مشاہدہ کیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کو رسمی کارروائی تک محدود رکھنے کے بجائے عملی بنیادوں پر حل کیا جائے۔دورے کے دوران مقامی افراد سے بھی بات چیت کی گئی اور ان کے مسائل کو تفصیل سے سنا گیا۔ چوہدری غیور اسلم نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا بنیادی مقصد عوام کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے فیلڈ میں جا کر خود نگرانی ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس دورے کے دوران سامنے آنے والی تمام شکایات اور مشاہدات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے، جو اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائے گی تاکہ فوری اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ ضلعی کوآرڈینیٹر نے واضح کیا کہ صفائی کے نظام میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی