نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع نوابشاہ میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا،حیسکو کی جانب
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع نوابشاہ میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا،حیسکو کی جانب سے موسم سرما میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہری پریشان۔تفصیلات کے مطابق نوابشاہ اور دوڑ شہر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے،حیسکو کی جانب سے موسم سرما میں بھی دس گھنٹے سے زائد غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،جسکے سبب کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے،حیسکو انتظامیہ کی بڑھتی ہوئی من مانیوں کا کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں ہے،شہریوں نے بتایا کہ حیسکو کی غیراعلانیہ لوشیڈنگ کے سبب شہری سخت اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں،حیسکو سب ڈویژن دوڑ کے سٹی فیڈر میں بجلی چوری نہ ہونے اور ریکوری سو فیصد ہونے کے باوجود لوشیڈنگ کی جارہی ہے،شہریوں نے الزام عائد کیا کہ حیسکو انتظامیہ جان بوجھ کر شہریوں کو پریشان کرنے کے لئے لوشیڈنگ کررہی ہے،موسم سرما میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا کوئی جواز نہیں ہے،حیسکو انتظامیہ جب چاہے بجلی کی سپلائی بند کردیتی ہے،شہریوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی،اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے