November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) گزشتہ رات تعلقہ پولیس اور اسلحہ بردار ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک

IMG-20251221-WA0534

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) گزشتہ رات تعلقہ پولیس اور اسلحہ بردار ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارگزشتہ رات تھانہ تعلقہ پولیس قاضی احمد روڈ نزد سم نالہ کے قریب اسلحہ بردار ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران تین اسلحہ بردار ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو عبد الرحیم عرف بلاول ولد منظور علی مغیری خاصخیلی زخمی ہو گیا، جسے پولیس پارٹی نے 30 بور پسٹل سمیت گرفتار کر لیا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مقابلے کے دوران دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جھاڑیوں میں فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے علاقے میں تلاش اور گھیرا بندی کا عمل جاری ہےابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار زخمی ملزم نوابشاہ میں کئی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جن میں مسلح ڈکیتی، لوٹ مار اور دیگر جرائم شامل ہیں۔ ملزم کا کرمنل ریکارڈ مزید جانچ پڑتال کے لیے چیک کیا جا رہا ہے۔تھانہ سکرنڈ کی حدود میں معمول کی گشت کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ پیش آیا۔ پولیس کی مؤثر اور بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ڈاکو عبدالوحید عرف عبدالکریم ولد عبداللہ جونو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گرفتار زخمی ڈاکو کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج کی غرض سے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، جس کے مطابق ملزم مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث رہا ہے، جن میں ڈکیتی، چوری، اقدام قتل، پولیس مقابلہ، سرکاری اہلکاروں پر حملہ اور دیگر جرائم کے تحت متعدد مقدمات درج ہیں،